Thursday 20 July 2017

Jub Tara Hukam Mila Tark e Muhabbat Kardi, A Beautiful Urdu Ghazal by Ahmad Nadeem Qasmi

Ahmad Nadeem Qasmi, (Pride of Performance) , (Sitara-e-Imtiaz(
)Urdu: (احمدندیم قاسمیborn Ahmad Shah Awan(Urdu: احمد شاہ اعوان on November 20, 1916 –died July 10, 2006) was a legendary Urdu and English language Pakistani poet, journalist, literary critic, dramatist and short story author. He wrote 50 books including poetry, fiction, criticism, journalism and art. He was a major figure in contemporary Urdu literature. His poetry stood out among his contemporaries' work for its unflinching humanism, and his Urdu afsana (novel) work is considered by some second only to Prem Chand in its masterful depiction of rural culture. He was also editor and publisher of literary magazine Funoon for almost half a century, grooming generations of new writers. He wrote many English poems and short stories. His poem The Feed is included in the syllabus of intermediate classes in Pakistan. He received awards the Pride of Performance in 1968 and Sitara-e-Imtiaz in 1980 for his literary work.


Here you go "Jub Tara Hukam Mila Tark e Muhabbat Kardi (جب تیرا حکم ملا ، ترک محبت کر دی) " A Beautiful Urdu Ghazal by Ahmad Nadeem Qasmi. I hope you will like it.

جب تیرا حکم ملا ، ترک محبت کر دی
دل مگر اس پہ وہ دھڑکا کہ قیامت کر دی

تجھ سے کس طرح میں اظہارِ تمنا کرتا
لفظ سوجھا تو معنی نے بغاوت کر دی

میں تو سمجھا تھا کہ لوٹ آتے ہیں جانے والے
تو نے تو جا کہ جدائی مری قسمت کر دی

مجھ کو دشمن کے ارادوں پہ بھی پیار آتا ہے
تیری الفت نے محبت مری عادت کر دی

پوچھ بیٹھا ہوں میں تجھ سے تیرے کوچے کا پتہ
تیرے حالات نے کیسی تری صورت کر دی

کیا ترا جسم ، تیرے حسن کی حدت میں جلا
راکھ کس نے تری سونے کی سی رنگت کر دی


٭٭٭

Kisy Maloom Tha Us Shay Ki Tujh Mai Bhi Kami Hogi, A Beautiful Urdu Ghazal by Ahmad Nadeem Qasmi

Ahmad Nadeem Qasmi, (Pride of Performance) , (Sitara-e-Imtiaz(
)Urdu: (احمدندیم قاسمیborn Ahmad Shah Awan(Urdu: احمد شاہ اعوان on November 20, 1916 –died July 10, 2006) was a legendary Urdu and English language Pakistani poet, journalist, literary critic, dramatist and short story author. He wrote 50 books including poetry, fiction, criticism, journalism and art. He was a major figure in contemporary Urdu literature. His poetry stood out among his contemporaries' work for its unflinching humanism, and his Urdu afsana (novel) work is considered by some second only to Prem Chand in its masterful depiction of rural culture. He was also editor and publisher of literary magazine Funoon for almost half a century, grooming generations of new writers. He wrote many English poems and short stories. His poem The Feed is included in the syllabus of intermediate classes in Pakistan. He received awards the Pride of Performance in 1968 and Sitara-e-Imtiaz in 1980 for his literary work.



Here you go " Kisy Maloom Tha Us Shay Ki Tujh Mai Bhi Kami Hogi (کسے معلوم تھا اس شے کی تجھ میں بھی کمی ہوگی) " A Beautiful Urdu Ghazal by Ahmad Nadeem Qasmi. I hope you will like it.

کسے معلوم تھا اس شے کی تجھ میں بھی کمی ہوگی
گماں تھا تیرے طرزِ جبر میں شائستگی ہوگی

مجھے تسلیم ہے تو نے محبت مجھ سے کی ہوگی
مگر حالات نے اظہار کی مہلت نہ دی ہوگی

میں اپنے آپ کو سلگا رہا ہوں اس توقع پر
کبھی تو آگ بھڑکے گی کبھی تو روشنی ہوگی

وہ وقت آئے گا چاہے آج آئے چاہے کل آئے
جب انساں دشمنی اپنے خدا سے دشمنی ہوگی

سنا ہے عالمِ لاہوت میں پھر زندہ ہونا ہے
مگر دھرتی سے کٹ کر زندگی کیا زندگی ہوگی


٭٭٭

URDU PROVERBS

آ ۔کی کہاوتیں
(۱)   آبنوس کا کندہ۔  
(۲)   آب آب کر مر گئے، سرہانے دَھرا رہا پانی۔  
(۳)  آ بنی سر آپنے، چھوڑ پرائی آس۔
(۴)  آ بیل مجھے مار ۔
(۵)  آب آید، تیمم برخواست۔
(۶)  آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہے۔
(۷)  آپ جانیں  اور  آپکا ایمان۔ 
(۸)  آپ سے آتی ہے تو آنے دو۔
(۹)  آپ کھائے، بَلّی کو بتائے۔
(۱۰)  آپ میاں  صوبیدار، گھر بیوی جھونکے بھاڑ ۔
(۱۱)  آپ کی جوتیوں  کا صدقہ ہے۔
(۱۲)  آپ ہارے، بہو کو مارے۔
(۱۳)  آپ کا نوکر ہوں ، بینگن کا نہیں۔ 
(۱۴)  آپ کاج مہا کاج۔
(۱۵)  آپ آئے، بھاگ آئے۔
(۱۶)  آپ بھلے تو جگ بھلا۔
(۱۷)  آپ جانیں  آ پ کا کام ۔
(۱۸)  آپ ڈوبے تو ڈوبے دوسرے کو بھیلے ڈوبے۔  
(۱۹)   آپ سے دور یا آپ کی جان سے دُور۔
(۲۰)  آپ کا گھر ہے۔
(۲۱)   آٹے میں  نمک کے برابر۔
(۲۲)   آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہونا۔
(۲۳)  آٹے کا چراغ، گھر میں  رکھوں تو چوہا کھائے  باہر رکھوں  تو کوّا لے جائے۔
(۲۴)  آٹے کا چراغ، اندر رکھو تو چوہاکھائے،باہر رکھو تو کوّا لے جائے۔
(۲۵)  آٹے کے ساتھ گھن بھی پستا ہے۔
(۲۶)  آٹھوں  گانٹھ کُمیت۔
(۲۷)  آج کے تھُپے آج ہی نہیں  جلتے  ۔
(۲۸)  آج مرے کل دوسرا دن۔
(۲۹)  آج وہ کل ہماری باری ہے۔
(۳۰)  آدھی روٹی، ڈیڑھ پا شکر۔
(۳۱)  آدھی کو چھوڑ ساری کو جائے، آدھیرہے نہ پوری پائے۔
(۳۲)  آدمی جانے بسے سے، سونا  جانے کَسے سے ۔
(۳۳) آدھے سیر کے برتن مین سیر نہیں سماتا۔
(۳۴) آدمی کا شیطان آدمی ہے۔
(۳۵)  آدھی کو چھوڑ ساری کو جائے،آدھی  ملے نہ ساری پائے  ۔
(۳۶)  آدھا تیتر، آدھا بٹیر۔
(۳۷)  آدمی آدمی انتر، کوئی ہیرا کوئی  کنکر۔
(۳۸)  آدمی کیا جو آدمی نہ پہچانے۔
(۳۹)  آر یا پار۔
(۴۰)  آڑے وقت کا گہنا ہے۔
(۴۱)  آسمانی گولا۔
(۴۲)  آسمان کا تھوکا اپنے منھ پر ہی آتا ہے  ۔
(۴۳)  آستین کا سانپ ہونا  ۔
(۴۴)  آس پاس برسے، دلّی پڑے ترسے۔
(۴۵)  آسمان سے گرا، کھجور میں  اٹکا ۔
(۴۶)  آّفت کا پرکالہ ۔
(۴۷) آگ اور پھوس کی کیا دوستی۔
(۴۸)  آگ لگے تو بجھے جل سے، جل میں  لگے تو بجھے کیسے۔
(۴۹)  آگ کے مول ۔
(۵۰)  آگے پڑے کو شیر بھی نہیں  کھاتا ۔
(۵۱)  آگ لگے پر کنواں  کھود رہے ہیں۔ 
(۵۲)  آگ کھائے انگارے اُگلے  ۔
(۵۳)  آگے جاتے گھٹنے ٹوٹیں، پیچھے دیکھتےآنکھیں  پھوٹیں۔ 
(۵۴)  آم کے آم، گُٹھلیوں  کے دام ۔
(۵۵)  آمدن بہ اِرادت، رفتن بہ اِجازت۔
(۵۶)  آم کھانے سے کام ہیں  نہ کہ پیڑ گننے سے۔
(۵۷)  آنتیں  گلے پڑ گئیں۔ 
(۵۸)  آنکھ کے اندھے، نام نین سُکھ۔
(۵۹)  آنکھ کا اندھا، گانٹھ کا پورا  ۔
(۶۰)  آنکھوں  کے ناخن لو ۔
(۶۱)  آنے پائی سے بیباق کر دیا۔
(۶۲)  آں  قدح بشکست و آں  ساقی نہ ماند ۔
(۶۳)  آنکھوں  کا کاجل چرا لیتا ہے۔
(۶۴)  آنتیں  قل ہو اللہ پڑھ رہی ہیں۔ 
(۶۵)  آنکھوں  دیکھے مکّھی نہیں  نگلی جاتی۔
(۶۶)  آنکھوں  کی سوئیاں رہ گئی ہیں۔ 
(۶۷)  آنا نہ پائی،نری پاؤں  گِھسائی۔
(۶۸)  آندھی کے آم  ۔
(۶۹)  آنکھ اوٹ پہاڑ اوٹ۔
(۷۰)  آنکھیں  ہو گئیں  اوٹ، دل میں آئی کھوٹ۔
(۷۱)آنکھ کے آگے ناک، سوجھے کیا خاک۔  
(۷۲)  آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل  ۔
(۷۳)  آنکھ بچی مال دوستوں  کا۔
(۷۴) آنکھوں کی برائی بَھوں  کے آگے۔ 
(۷۵)   آنکھوں  کا پانی مر گیا ہے۔
(۷۶)   آنکھوں  دیکھا نہ کانوں  سنا  ۔
(۷۷)  آنکھوں  پرٹھیکر ی رکھ لی۔
(۷۸)  آوے کا آوا خراب ہے  ۔
(۷۹)   آئینہ میں  اپنا منھ تو دیکھو۔
(۸۰)   آئی تھی آگ کو، رہ گئی رات کو۔
(۸۱)    آئی تو روزی، نہیں  تو روزہ ۔
(۸۲)   آئی گئی میرے ہی سر  ۔
(۸۳)   آئے کی خوشی نہ گئے کا غم۔

الف ۔ کی کہاوتیں
(۱)  اب سے دُور۔ 
(۲)  اب کھائی تو کھائی،ا ب کھاؤں  تو رام دُہائی۔
(۳)  اب پچھتائے کیا ہوت ہے جب چڑیاں  چُگ گئیں کھیت۔
(۴) ابھی دلّی دور ہے۔
(۵) ابھی منہ کی دال نہیں  جھڑی ۔
(۶)  اب ستونتی بنے، لُوٹ کھایاسنسار۔
(۷)  ابر کو دیکھ کر گھڑے پھوڑ دئے ۔
(۸)  ابھی مونڈے مانڈے سامنے آئے جاتے ہیں۔
(۹)  ابھی دودھ کے دانت نہیں  ٹوٹے ۔
(۱۰)  اپنا رکھ، پرا یا چکھ ۔
(۱۱)  اپنے ہی تن کا پھوڑا ستاتا ہے ۔
(۱۲)  اپنی پیٹھ اپنے تئیں  دکھائی نہیں دیتی ہے ۔
(۱۳)  اپنا ہاتھ جگناتھ ۔
(۱۴)  اپنی آنکھ کا شہتیر نہیں  دِکھتا، دوسروں  کی آنکھ کا تنکا دکھائی دے جاتا ہے۔
(۱۵)  اپنے منہ میاں مٹّھو  بننا۔
(۱۶)  اپنا مارے گا تو پھر چھاؤں  میں بٹھائے گا۔
(۱۷)  اپنا سکّہ کھوٹا تو پرکھنے والے کو کیا دوش۔
(۱۸)  اپنی اپنی ڈفلی، اپنا اپنا راگ۔
(۱۹)  اپنی داڑھی سب پہلے بُجھاتے ہیں۔
(۲۰)  اپنی گانٹھ نہ ہو پیسا تو پرایا آسرا کیسا ۔  
(۲۱)  اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بنا لی۔
(۲۲)  اپنی گئی کا دُکھ نہیں، جیٹھ کی رَہی کا دُکھہے ۔
(۲۳)  اپنی موت اپنے ہاتھوں  بلائی ۔
(۲۴)  اپنے گھر میں کُتا بھی شیر ہوتا۔
(۲۵)  اپنی عزت اپنے ہاتھ ۔
(۲۶)  اپنا اُلوسیدھا کیا ۔
(۲۷)  اپنی ٹانگ کھولئے، آپ ہی لاجوں  مریے ۔
(۲۸)  اپنے حلوے مانڈے سے کام۔ 
(۲۹)  اپنے مرے کو سب سائے میں  رکھتے ہیں۔
(۳۰)  اپنا بل اپنا بل، پرا  یا بل پاپ،  نہ پھل۔
(۳۱)   اپنا دھن اپنا دھن، پرایا دھن  پاپ،نہ پُن۔
(۳۲)  اپنا پیٹ کتا بھی پال لیتا ہے۔ 
(۳۳)  اپنی دہی کو کون کھٹا کہتا ہے۔
(۳۴)  اپنی نیند سوتے ہیں ، اپنی نیند جاگتے ہیں۔
(۳۵)  اتنی گرمی کہ چیل انڈا چھوڑ رہی۔
(۳۶)  اِتنے کی بُڑھیا بھی نہیں  جتنے کا لہنگا پھٹ گیا۔
(۳۷)  اُتّم سے اُتّم ملے اور ملے نیچ سے نیچ۔
(۳۸)  اتنی سی جان، گز بھر کی زبان۔
(۳۹)  اٹواٹی کھٹواٹی لے کر پڑ جانا۔
(۴۰)  اُ ٹھتے جوتی، بیٹھتے لات۔
(۰۴)  اُٹھاؤ چولھے ہونا ۔
(۴۱)  اُجڑے گاؤں سے ناتا کیا۔
(۴۲)  اچھوں  کےاچھے ہی ہوتے ہیں۔   
(۴۳)  اُدھار کھائے بیٹھے ہیں۔
(۴۴)  اِدھر یا اُدھر ۔
(۴۵)  اَدَھر میں چھوڑ گیا۔
(۴۶)  اِدھر کُنواں ، اُدھر کھائی ۔
(۴۷)  اُدھار محبت کی قینچی ہے ۔ 
(۴۸)  ازار بندی رشتہ ۔
(۴۹)  اُڑتی چڑیا پہچانتے ہیں۔
(۵۰)  اُڑتی چڑیا کے پر گنتے ہیں۔
(۵۱)   اڑھائی ہاتھ کی ککڑی اور نو ہاتھ کا بیج۔
(۵۲)  اُڑ کے منہ میں کِھیل نہیں  گئی۔
(۵۳)  اِسے چھُپاؤ، اُسے دِکھاؤ۔
(۵۴)  اِس ہاتھ دے، اُس ہاتھ لے۔ 
(۵۵)  اَسّی برس کی عمر، نام میاں  معصوم۔
(۵۶)  اس برتے پر تتا پانی۔
(۵۷)  اُس کی جوتی،اُسی کا سر۔
(۵۸)  اُستاد بیٹھے پاس، کام آئے راس۔ 
(۵۹)  استنجے کا ڈھیلا ہیں۔
(۶۰)  اشرفیاں  بانٹیں  اور کوئلہ پر مہر لگائیں۔  
(۶۱)   اصل سے جفا نہیں، کم اصل سے وفا نہیں۔  
(۶۲)  اطلس میں مونجھ کا بخیہ ۔  
(۶۳)  اکیلا گھر شیطان کا گھر۔
(۶۴)  اَکل کھُرّا ۔
(۶۵)  اکیلا ہنستا بھلا،نہ روتا۔
(۶۶)  اکیلا چَنا بھاڑ نہیں  پھوڑ سکتا۔
(۶۷)  اَگاڑی تمھاری، پچھاڑی ہماری۔ 
(۶۸)  اگلا گرا، پچھلا ہوشیار  ۔
(۶۹)  اُلٹے بانس بریلی کو۔ 
(۷۰)  اللہ دے اور بندہ لے۔ 
(۷۱)  اللہ ہی اللہ ہے ۔
(۷۲)  اللہ کا نام ہے۔ 
(۷۳)  الخاموشی نیم رضا۔ 
(۷۴)  اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔ 
(۷۵)  الٹی چھری سے حلال کرتے ہیں۔  
(۷۶)  الف کے  نامبے نہیں  جانتے۔ 
(۷۷)  الف کے نام لٹھ ہیں۔  
(۷۸)  اللہ اللہ خیر سلّا۔ 
(۷۹)  اللہ میاں  کی گائے۔ 
(۸۰)  اُلو کا پَٹّھا۔ 
(۸۱)   اُلو کی دُم فاختہ۔ 
(۸۲)  اللہ نے پانچ انگلیاں  برابر نہیں رکھیں۔  
(۸۳)  اللہ کو دیکھا نہیں، عقل سے تو پہچانا ہے۔ 
(۸۴)  امیر کی دائی سیکھی سکھائی۔ 
(۸۵)  ان کا باوا آدم ہی نرالا ہے۔ 
(۸۶)  اندھا اندھے کو راہ دکھا رہا ہے۔ 
(۸۷)  اِن کا آپس میں قارورہ ملتا ہے۔ 
(۸۸)  انگلی کٹوا کر شہیدوں  میں داخل۔ 
(۸۹)  اندھیر نگری، چوپٹ راجا، ٹکے سیر بھاجی، ٹکے سیر۔
(۹۰)  اندھا کیا چاہے، دو آنکھیں۔   
(۹۱)  اندھے کے کندھےلنگڑا چڑھا، بن گیا دونوں  کا کام۔  
(۹۲)  انسان کی قدر مرنے کے بعد معلوم ہوتی ہے۔ 
(۹۳)  اندھا ہاتھی اپنی فوج کو ہی مارے۔
(۹۴)  اندھا امام، ٹوٹی مسیت۔ 
(۹۵)  اندھے کے ہاتھ بٹیر آنا۔
(۹۶)  اندھا بانٹے ریوڑیاں ، اپنوں  اپنوں کو دے۔ 
(۹۷)  اندھوں  میں  کانا راجا۔ 
(۹۸)   اِن تِلوں  تیل نہیں ہے۔ 
(۹۹)  اُنیس بیس کا فرق ہونا۔ 
(۱۰۰)  انگور کھٹے ہیں۔  
(۱۰۱)  اندھے کی لکڑی ہے۔
(۱۰۲)  اندھوں  نےہاتھی کو چھوا، سب نے الگ الگ۔ 
(۱۰۳)  انسان اَن کا کیڑا ہے۔ 
(۱۰۴)  اندھے کے آگے روئے، اپنے بھی نین کھوئے۔ 
(۱۰۵)  اندر کی سانس اندر، باہر کی سانس باہر۔ 
(۱۰۶)  اندھا گائے، بہرا بجائے۔ 
(۱۰۷)  اندھے کو دن رات برابر ہے۔ 
(۱۰۸)  انگلی پکڑ کر پُہنچا پکڑ لیا۔
(۱۰۹)  اوچھے کے گھر کھانا، جنم جنم کا طعنہ۔
(۱۱۰)  اونٹ سستا ہے، پٹا مہنگا ہے۔
(۱۱۱)  اونٹ چڑھے پر کتا کاٹے۔
(۱۱۲)  اوس سے پیاس نہیں  بجھتی۔
(۱۱۳)  اَوّل خویش، بعدہٗ دَرویش۔
(۱۱۴)  اوکھلی میں سر دیا تو موسل کا کیا ڈر۔  
(۱۱۵)  اونگھتے کو ٹھیلتے کا بہانہ۔  
(۱۱۶)  اوچھے کو پدوی ملے، ٹیڑھو  ٹیڑھو جائے ۔ 
(۱۱۷)  اونٹ کی داڑھ میں زیرہ۔
(۱۱۸)  اونٹ رے اونٹ، تیری کون سی کل سیدھی؟۔  
(۱۱۹)  اونچی دوکان، پھیکا پکوان۔  
(۱۲۰)  اوچھے کے گھر تیتر، باہر باندھوں  کہ بھیتر۔
(۱۲۱)   اوروں  کی تجھ کو کیا پڑی، اپنی نبیڑ تو۔ 
(۱۲۲)  ایک آم کی دو پھانکیں  ہیں۔ 
(۱۲۳)  ایک سے دو بھلے اور دو سے بہتر چار۔ 
(۱۲۴)  ایک حمام میں سب ننگے۔ 
(۱۲۵)  ایک ہاتھ سے تالی نہیں  بجتی ہے۔ 
(۱۲۶)  ایک جان دو قالب ہیں۔
(۱۲۷)  اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ 
(۱۲۸)  ایرا غیرا، نتھو خیرا۔ 
(۱۲۹)  ایسے غائب جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔ 
(۱۳۰)  ایران توران ایک کر دیا۔ 
(۱۳۱)  ایک منہ  ہزارباتیں۔  
(۱۳۲)  ایک دَر بند،ہزار دَر کھلے۔ 
(۱۳۳)  ایک رنگ آتا ہے، ایک جاتا ہے۔ 
(۱۳۴)  ایک کرے، دَس بھریں۔  
(۱۳۵)  ایں  خانہ ہمہ آفتاب است۔ 
(۱۳۶)  ایں  کار ازتو آید ومرداں  چنیں  کنند ۔
(۱۳۷)  ایک  پَر کے سَو کوّے بناتا ہے ۔
(۱۳۸)  ایک سر ہزار سَودا۔ 
(۱۳۹)  ایک تو دیوانہ، اِس پر آئی بہار۔ 
(۱۴۰)  ایں  ہم اندرعاشقی بالائے غم ہائے دِگر ۔
(۱۴۱)  ایک انار، سو بیمار۔ 
(۱۴۲)  ایک ہی تھالی کے چٹّے بٹّے۔ 
(۱۴۳)  ایسے لا کر رکھ دیاجیسے سوت کا لونڈا۔ 
(۱۴۴)  ایسی گرمی جس میں ہرن کالے ہوتے ہیں۔  
(۱۴۵)  ایک پنتھ دو کاج۔ 
(۱۴۶)  ایک ہاتھ سے تالی نہیں  بجتی ہے۔ 
(۱۴۷)  ایک دن مہمان، دوسرے دن مہمان، تیسرے دن بے ایمان۔
(۱۴۸)  ایک جھوٹ سو جھوٹ کو جنم دیتا ہے۔ 
(۱۴۹)  ایک سچ سو جھوٹ کو ہرائے۔ 
(۱۵۰)  ایک انڈا، وہ بھی گندا۔ 
(۱۵۱)   ایک آوے کے برتن ہیں۔  
(۱۵۲)  ایک آنچ کی کسر ہے۔ 
(۱۵۳)  ایک پاؤں اندر، ایک پاؤں  باہر۔ 
(۱۵۴)  ایک نیام میں  دو تلواریں نہیں  رہ سکتی ہیں۔ 
(۱۵۵)  ایک نہیں ستّر بلائیں  ٹالتی ہے۔ 
(۱۵۶)  ایک چُپ سو کو ہراتی ہے۔
(۱۵۷)  ایک مچھلی سارے تالاب کو گندا کرتی ہے۔ 

ب۔ کی کہاوتیں

1.  با اَدب با نصیب، بے اَدب بے نصیب 
2.  باپ سے بیر، پُوت سے سگائی۔
3.   باپ مارے کا بیر ہے۔
4.   بات رہ جاتی ہے اور وقت گزر جاتا ہے۔
5.   بات کا بتنگڑ بنا دیا۔
6.   بات بدلی، ساکھ بدلی۔
7.   بات پوچھیں بات کی جڑ پوچھیں۔
8.   بات لاکھ کی، کرنی خاک کی  ۔
9.   بارہ برس دلّی میں  رہے اور بھاڑ جھونکا  ۔
10.         بارہ برس بعد گھورے کے بھی دن پھر جاتے ہیں   ۔
11.         باڑھ کاٹے، نام تلوار کا  ۔
12.         باڑھ ہی جب کھیت کھائے تو رکھوالی کون کرے  ۔
13.         باسی کڑھی میں اُبال آیا۔
14.         باسی بچے، نہ کتّا کھائے  ۔
15.         بال برا بر فرق نہیں۔
16.         بال بال بچ گئے  ۔
17.         بال بال موتی پروئے   ۔
18.         با مسلماں اللہ اللہ، با برہمن رام رام  ۔
19.         بائیں  ہاتھ کا کھیل ہے  ۔
20.         بتیس دانتوں  میں  زبان ہے ۔
21.         بچھو کا منتر نہ جانے، بانبی میں  ہاتھ ڈالے۔
22.         بچھڑا کھونٹے کے بل کودتا ہے۔
23.         بچھو کا ڈنک ہے  ۔
24.         بخشو بی بلی، چوہا  لنڈورا ہی جئے گا۔
25.         بد اچھا بدنام برا۔
26.         بدھیا مری بلا سے، آگرہ تو دیکھ لیا۔
27.         بدلی کی دھوپ جب نکلے تیز۔
28.         برے وقت کا کوئی ساتھی نہیں  ہوتا۔
29.         بر سر فرزند آدم ہر چہ آید بگزرد۔
30.          بُرے دن دیکھ کر نہیں آتے  ۔
31.         برساتی مینڈک  ۔
32.         بڑے بول کاسرنیچا۔
33.          بڑا بول نہ بولئے، بڑا لقمہ نہ کھائیے۔
34.          بڑے میاں  تو بڑے میاں، چھوٹے میاں  سبحان اللہ۔
35.          بزرگی بہ عقل است نہ بہ سال ۔
36.          بسم اللہ کرو ۔
37.          بسم اللہ ہی غلط ہوئی۔
38.          بِس کی گانٹھ ہے۔
39.          بغلی گھو نسا    :
40.          بغل میں  بچہ شہر میں  ڈھنڈورا۔
41.         بکری کا سا منھ چلتا ہے۔
42.         بکرے کی ماں  آخر کب تک خیر منائے گی۔
43.          بگلا بھگت۔
44.          بگڑا شاعر مرثیہ گو۔
45.          بلی کے بھاگوں  چھینکا ٹوٹا۔
46.          بلی چوہے خدا کے واسطے نہیں  مارتی۔
47.          بلی سے چھیچھڑوں  کی رکھوالی۔
48.          بلی جب گرتی ہے تو پنجوں  کے بل۔
49.          بلی کے بھاگوں  چھینکا ٹوٹا۔
50.          بلّی پہلے دن ہی ماری جاتی ہے۔
51.         بلّی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا ۔
52.         بندر کے ہاتھ ناریل تھما دیا ۔
53.          بندر سے کیا آشنائی ۔
54.          بندر کے ہاتھ آئینہ دے دیا۔
55.          بنئے کا بیٹا کچھ دیکھ کر گرتا ہے۔
56.          بندر بانٹ کرنا۔
57.          بندر کو ہلدی کی گرہ مل گئی تو پنساری بن بیٹھا۔
58.          بن مانگیں  موتی ملیں  اور مانگے ملے نہ بھیک ۔
59.          بندھی مٹھی لاکھ برابر۔
60.          بنیا بھولتا ہے تو زیادہ ہی بتاتا ہے۔
61.         بنی کے سو ساتھی،بگڑی کا کوئی نہیں۔
62.         بوڑھا اور بچہ برابر۔
63.          بوٹی دے کر بکرا لے لیا۔
64.          بویا نہ جوتا، اللہ میاں  نے دیا پوتا۔
65.          بوڑھی گھوڑی لال لگام۔
66.          بوڑھے  توتے نئے سبق نہیں  پڑھتے  ۔
67.          بوڑھ منھ مہاسے، لوگ دیکھیں  تماشے  ۔
68.          بہتے دریا میں  ہاتھ دھولو   ۔
69.          بہت ٹیڑھی کھیر ہے۔
70.          بہت قریب، زیادہ رقیب۔
71.         بہرا روٹی کی پَٹ پَٹ سن لیتا ہے۔
72.         بہوؤں  سے چور پکڑواتا ہے  ۔
73.          بھاگتے چور کی لنگوٹی  ۔
74.          بھُس کے مول مَلِیدہ  ۔
75.          بھیڑ کی لات کیا، عورت کی بات کیا  ۔
76.          بھلے گھوڑے کو ایک چابک کافی ہے اور بھلے آدمی کو ایک بات  ۔
77.          بھوک میں  گُولر بھی پکوان  ۔
78.          بھیگی بلّی بننا ۔
79.          بھاڑے کا ٹٹو ہے  ۔
80.          بھینس کے آگے بین بجانا  ۔
81.         بھیک مانگے، آنکھ دکھاوے۔
82.         بھونی مچھلی جل میں  پڑی۔
83.          بھان متی کا سوانگ  ۔
84.          بھُس میں  چنگاری ڈال جمالوؔ دور کھڑی  ۔
85.          بھان متی نے کنبہ جوڑا، کہیں  کی اینٹ کہیں  کا روڑا  ۔
86.          بھاری دیکھا پتھر، چوم کر چھوڑ دیا  ۔
87.          بھول چوک لینی دینی  ۔
88.          بھڑوں  کے چھتے کو چھیڑ دیا  ۔
89.          بھری تھالی میں  لات ماردی  ۔
90.          بھات چھوڑے، ساتھ نہ چھوڑے  ۔
91.         بھیڑ چال۔
92.         بیوقوف دوست سے، عقل مند دشمن بھلا۔
93.          بیاہ نہیں کیا لیکن برات میں  تو گئے ہیں۔
94.          بے تلی کا لوٹا  ۔
95.          بیکار مباش، کچھ کیا کر  ۔
96.          بیکاری سے بیگار بھلی۔
97.          بے دال کا بودم ۔
98.          بے وقت کی راگنی  ۔
99.          بے سر پیر کی باتیں۔
ت۔ کی کہاوتیں

(۱)   تا تریاق از عراق آوردہ شود، مار گزیدہ مردہ شود۔  
(۲)   تدبیر کند بندہ، تقدیر زَند خندہ  ۔   
(۳)  تری آواز مکے اور مدینے۔
(۴)  تگنی کا ناچ نچا دیا۔ 
(۵)  تل اوٹ، پہاڑ اوٹ۔
(۶)  تل دھرنے کی جگہ نہیں۔ 
(۷)  تلوار کا زخم بھر جاتا ہے، بات کا نہیں  بھرتا  ۔
(۸)  تمھارے نیوتے کبھی نہیں کھائے ۔
(۹)   تم روٹھے، ہم چھوٹے۔
(۱۰)  تم اپنے حال میں مست، ہم اپنی کھال میں مست ۔
(۱۱)   تمباکو کا پِنڈا ہے ۔
(۱۲)  تن سکھی تو من سکھی۔
(۱۳) تن پر نہیں لتّا،مسّی ملے البتہ۔
(۱۴)  تندرستی ہزار نعمت ہے ۔
(۱۵)  تو بھی رانی میں بھی رانی، کون بھرے پنگھٹ کا پانی۔
(۱۶)  تو ڈال ڈال، میں پات پات۔
(۱۷)  تَوے کی بوند ہو گیا۔
(۱۸)  توے کی تیری،ہاتھ کی میری۔
(۱۹)  تھکا اونٹ سرائے کو تکتا ہے۔
(۲۰)  تھالی کا بینگن۔
(۲۱)  تھُوک سے ستّو نہیں سَنتا   ۔
(۲۲)  تیل دیکھو، تیل کی دھار دیکھو۔
(۲۳)  تین میں  نہ تیرہمیں۔ 
(۲۴) تیری بات گدھے کی لات ۔ 
(۲۵)  تیلی خصم کیا پھر بھی روکھا کھایا۔
(۲۶)  تیتر تو اپنی آئی مرا، تو کیوں  مرا بٹیر۔ 
(۲۷) تیسرے دن مردار حلال۔
(۲۸)  تین ٹانگ کا گھوڑا ہے۔
(۲۹) تیلی کا تیل جلے، مشعلچی کادل  ۔
)۳۰)  تیس مار خاں  بنتے ہیں۔ 
(۳۱)  تیل نہ مٹھائی چولھے چڑھی کڑھائی۔  

Tags

8Th October 2005 (1) A Famous Urdu Poetess Saghar Siddiqui (1) A Beautiful Complete list of "Kulyat-e-Saghar" (1) A Beautiful List Of Urdu Poetry By Allama Semab Akbar Abadi (1) Aaj rothay hova sajan ko bohat yad kia (1) Aalam Ki Yorash Main Bhi Khur sand Rahay Hain (1) AASIA MIRZA NOVEL LIST (1) Aasia Razaqi Novels List (1) Aawargi Bar-Rang e Tamasha Buri Nahi (1) Ab Kia Batain Umar e Wafa Kun Kharab Ki (1) Ab Kia Bataun Main Tarey Milney Say Kia Mila (1) Ab Tu Sheharon Sey Khabar Aati Hai Dewanoon (1) Abdul Hameed Adam (1) Abdul Hameed Adam A Famous Urdu Poetess (1) Afghan (1) Afsar Siddiqui Amrohi (1) Afsar Siddiqui Amrohi A Famous Urdu Poetess (1) Agar Cha Hum Ja Rahain Hain Mahfal Say Nala e Dil Fugar Ban k (1) Ahmad nadeem qasmi (78) Ahmad nadeem qasmi a Famous Urdu Poetess (2) Ahmed Fawad (1) Ahmed Fawad A Famous Urdu Poetess (1) Aik Darkahwast (1) Aik Naghma Aik Ghucha Aik Tara Aik Jaam (1) Aik Nazam (2) Aik Nazriya Ka Noha (1) Aik Wada Hai Kisi Ka Jo Wafa Hota Nahi (1) Ajaz Siddiqui (1) Ajaz Siddiqui A Famous Urdu Poetess (1) Akhtar Ansari akbrabadi (1) Akhtar Ansari akbrabadi A Famous Urdu Poetess (1) Aktr ulayman (1) Aktr ulayman A Famous Urdu Poetess (1) Alama semab akbar abadi (2) Alama semab akbar abadi A Famous Urdu Poetess (2) Alamat e Qayamat (1) Ali Sardar Jafri (1) Ali Sardar Jafri a Famous Urdu Poetess (1) Allama Muhammad Iqbal A Famous Urdu Poetess (1) Allama Semab Akbar Abadi (33) Amir menai (1) Amir menai A Famous Urdu Poetess (1) Andaleeb shadani (1) Andaleeb shadani A Famous Urdu Poetess (1) Andaz Hou Bahu Tari Awaz e Pa Ka Tha (1) Anjamanain Ujar Gayi Uth Gaye Ihal-e Anjman (1) ANP (1) Ap Hi Apna Tamasha Hun (1) Apney Mahool Sey Bhi Qais Key Rishrey Kia Kia (1) Arsh Mlsyany (1) Arsh Mlsyany A Famous Urdu Poetess (1) Ashak e Rawaa Nahi Hain Muhabbat K Phool Hain (1) Ay Dil e Beqarar Chup Ho Ja (1) Ay Husan Lala Fam Zara Aankh Tu Mila (1) Aysi Tajalliyan Hain Kahan Aftab Main (1) Azadiyoon K Nam Pa Ruswaiyan Mileen (1) Ban Gaye Ashak Jafa Ki Tasveer (1) Baqader e Shauq Iqrar e Wafa Kia? (1) Bari Manoos Ley Main Aik Naghma Sun Raha Hun (1) Bari Manoos Ly Mai Aik Naghma Sun Raha Hun (1) Barish (17) Beautiful Hilal-e-Eid Poetries (1) BEAUTIFUL POETRY LIST " by Ahmad Nadeem Qasmi (1) Beautiful Urdu Poetries By Allama Semab Akbar Abadi (2) Beautiful Urdu Poetry by Ahmad Nadeem Qasmi (76) Beautiful Urdu Poetry By Allama Semab Akbar Abadi (31) Beautiful Urdu Poetry By Saghar Siddiqui (20) beautifull urdu poetry by parveen shakir (4) Bhala Kia Parh Lia Hai Hathoon KI Lakeeroon Main (1) Bhanwar Aanay Ko Hai Ay Ahale Ahle Kashti Na Khuda Chun Lain (1) Bharam Ghazal Ka Jis Tarha Ram Key Sath Raha (1) bhla Kisi Ka Sitaroon Pa Kia Ijaro Chaley (1) Bigar Key Mujh Sey Woh Marey Liye Udas Bhi Hai (1) Bigra Jo Naqsh e Zeest Bana Shahkar e Zeest (1) Bolney Do (1) Books (1) But Kisi Ka Khuda Nahi Hota (1) Buzurgoon Ki Duain Mil Rahi Hain (1) Chamak Jugnoo Ki Baraq e Be-Amaan Maloom Hoti Hai (1) Chand (1) Complete List of Imran Sereis Novels by Mazhar Kaleem (1) Dasht e wafa sey (1) Depression (1) Dr. Ahmad Nadim Rafi (1) Dua (1) Ek Muhabbat Key Ewaz Araz o Sama Dey Dunga (1) Fareeb-e-Nazar (1) Fasley Key Maine Ka Kun Fareeb Khatey Ho (1) Fikr (1) Gahraiyaan (1) Ghafwaan e Shabaab (1) Ghazals (114) Ghum Mujhey Hasrat Mujhey Wahshat Mujhey Sawda Mujhey (1) Gilgit Baltistan (1) Goonj (1) Halal o Haram (1) Haram Aur Deer K Katbey Woh Daikhey Jisey Fursatt Hai (1) Harjai (1) Hazrat Maulana Mufti Mehmood (1) Hazrat Maulana Mufti Mehmood Ki Siyasi zindgi (1) History (1) Homosexuality (1) Hujoom e Fikr o Nazar Sey Damagh Jaltey Hain (1) Hum Andheron Sey Bach Kar Chaltey Hain (1) Hum Apney Quwat e Takhleeq Ko Uksaney Aye Hain (1) Hum Gilgit Baltistan K Hain (1) Hum Siyasat Sey Muhabbat Ka Chalan Mangtey Hain (1) Humain Tu Yun Bhi Na Jalway Taray Nazar Aaye (1) Iftkhar bukhari (1) Ihtyatan Faqar Ka Har Marhala Kat'ta Raha (1) Imran Sereis Novels by Mazhar Kaleem (1) Imran Series (1) Insan (1) Is Darja Ishq Mojab e Ruswai Ban Gaya (1) Ishq Ya Hawas (1) Janey Ya Muhabbat Kia Shey Hai Tarpa Bhi Gai Tapka Bhi Gai (1) Jannat Jo Mile lake Maikhaane Main Rakh Dena (1) JI (1) Jo Tha Bartawo Dunya Ka Wahi Us Nay Kia Mujh Say (1) Jo Zooq e Ishq Dunya Main Na Himmat Aazma Hota (1) Jog (1) Jub Tara Hukam Mila Tark e Muhabbat Kardi (1) JUI (1) K Jatay Ho Khafa Ho Kar (1) Khamoshi Bhi Naz say khali nahi (1) Kharab Hoti Na Yun Khak e Shama o Parwana (1) Khawab (1) Khuda Say Hashar-e-Main Kafir Tari Faryad Kia Kartey (1) Khush Raho (1) kia hoti hai Muhabbat (1) Kia Janay Mai Jana Hai (1) Kis ko Qatil Main Kahoon Kis ko Maseeha Samjhoon (1) Kisy Maloom Tha Us Shay Ki Tujh Mai Bhi Kami Hogi (1) Kitney Khursheed Bayak Nikal Aatey Hain (1) Kon Kahta Hai K Moot Aai Tu Mar jaunga (1) Kub Sey Gosh Bar Awaz Hun Pukaro Bhi (1) Kuch Hath Utha Kay Mang Na Hath Utha k Daikh (1) Lafzoon k Paristar Khabar Hi Tujhey Kia Hai (1) Latedad (1) Lekin Ya Sun Rakho (1) Maa Jee Ap Nay Dil Saaf Karna Kis Say Sikha (1) Main Dewana Hun Marey Pas Mahshar Main Khara Rahna (1) Main Dostoon Sey Thaka Dushmanoon Main Ja Betha (1) Major Political Parties in Pakistan (1) Majrooh (1) Manajaat (1) Manfiyat Ka Manshoor (1) Mare Sher (1) Maron Tu Main Kisi Chahrey MAi Rang Bhar Jaunga (1) Masoom Insaan Key Lashey Pa Fatah Key Parcham Lahraye (1) Masturbation and treatment of it (1) Mazameen (5) Mian Supurd e Faramoshi Hun Tu Mahw e Khudi (1) Mohsain naqvi (1) MQM (1) Mujh Say Milney K Woh Karta Tha Bahaney Kitney (1) Mujhay Fikar o Sir e Wafa Hai Hunooz (1) Naat-e-Pak (1) Naats (1) Nama Gaya Koi Na Koi Nama Bar Gaya (1) Nina adil (1) No Umeedi Ki Dhund Main Ghaltiyaan jugnu Ahsasat Key Hain (1) Novel Books (3) Novels (3) Novels By Aasia Mirza (1) Pabandi (1) Pakistan (1) Paristar e Muhabbat Ki Muhabbat Hi Shariat Hai (1) Parties (1) Parveen shakir (5) Pas Mulaqat Rahay (1) PAT (1) Pathan (1) Patjhar Ki Tanhai (1) Phool Chahiya They Magar Hath Main Aaye Pathar (1) Player's (1) PML(N) (1) Poems (16) Poetry (148) Poetry Yun Utha Karti Hai Sawan Ki Gatha (1) poets (15) PPP (1) PSP (1) PTI (1) Qitaat (1) Rahain Gay Chal K Kaheen Aur Agar Yahan Na Rahay (1) Rahey Ga Mubtala e Kashmakash Insan Yahaan Kub Tak (1) Rasam-o-Riwaj (1) Ravi Ki Lahroon Pa Rawaan Hain Qashain Chan Sitaroon Ki (1) Ret Sey But Na Bana Ay Marey Achey Fankar (1) Rim Jhim (1) Roz Aik Naya Soraj Hai Tari Ataoon Main (1) Saans Lena Bhi Saza Lagta Hai (1) Sabaq Aamooz (1) Saghar Siddiqui (21) Sarwat Hussain (1) Sauod Usmani (1) Shab-e-Ghum Ay Mare Allah Basar Bhi Hogi (1) Shabnam Kay Charagh (1) Shadi (1) Shadi Kis Umar Main Honi Chahiye (1) Shahid Khan Afridi (1) Shayad Jagah Naseeb Ho Us Gul K Har Main (1) Shola-e-Gul Sey (1) Short Urdu Stories (1) Sir Dr. Muhammad Iqbal (2) Songs (1) Soni Soni Galiyan Hain Ujri Ujri Chopalain (1) Sports (1) stories (1) Tahreerain (2) Tare Qadmoon Pa Sar Hoga QaJa Sar Par Khari Hogi (1) Tari Guftar Main Tu Piyar Key Tevar Kum They (1) Tasweer Zahan Main Nahi Tarey Jaal Ki (1) Toot jatey Hain Sub Aaina MArey (1) Tu Jo Badla Tu Zamana Hi Badal Jaey Ga (1) Tum Maray Pas Raho (1) Tuor Sey Koi Alaqa Hai Na Rabat Sey (1) Uchal jam K Taskher E Kainat Karian (1) Urdu Famous Novels By Aasia Razaqi (1) Urdu Novels (2) Urdu Poetry By Sir Dr. Muhammad Iqbal (1) URDU PROVERBS (1) Usama Ameer (1) Usay Apnay Kal Hi ki Fikr Thi Wo Jo Mera Waqif-e-Hal Tha (1) videos (1) Waqat (1) Who Is Shahid Khan Afridi (1) Woh aik Umar Sey Masroof e Ibadaat Main They (1) Woh Koi Aur Na Tha Chand Khushak e Pattey They (1) Ya Raat (1) Yad-e-mazi (1) Yakis Raja Ka Ewan Hai Malbey Key Anbaroon Main (1) Zaban Bandi Say Khush Ho (1) Zina (2)

Translate